عالمی اسنوکر چیمپئن شپ : چار رکنی پاکستانی دستہ شرکت کیلئے روانہ

کراچی: عالمی امیچیور اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی 4 رکنی اسنوکر ٹیم لٹویا روانہ ہو گئی، اٹھائیس نومبر سے شروع ہونیوالی عالمی چیمپئن شپ میں محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے۔پاکستانی اسنوکر ٹیم کوعالمی امیچیور اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کافی تگ ودو کے بعد ویزے ملے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد سجاد، عمران شہزاد اور شاہد آفتاب شامل ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے اور جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔

Next Post

اختر رسول اور رانا مجاہد نے اپنے اپنے عہدوںکا چارج سنبھال لیا

Tue Nov 26 , 2013
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب عہدیداران اختر رسول اور رانا مجاہد نے اپنے اپنے عہدوں کو سنبھال لیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایچ ایف کے سابق صدر قاسم ضیاءنے نو منتخب صدر اختر رسول کو عہدے کا چارج دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رانا مجاہد نے بھی سیکرٹری پی ایچ ایف کے […]