پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم پی او کے تحت نظر بند پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کیا جائے، سندھ ہائی کورٹ کاحکم

کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ایم پی او کے تحت نظر بند شہریوں اور پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت محکمہ داخلہ سندھ اور پولیس حکام سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا مسئلہ ہے۔عدالت نے حاجی محمد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک شہری کی آزادی کا مسئلہ ہے، نظر بند کیے جانے والوں کے خلاف کیا مواد ہے؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں موقع دیا جائے کہ ہم درخواست گزاروں کے خلاف مواد پیش کر دیں گے۔