شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی لبادہ اوڑھے افراد جو ریاست پر حملہ آور ہوتے ہیں ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے: شہباز شریف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاست میں ڈائیلاگ (مذاکرات) کی اہمیت پر زوردیتے ہو ئے یہ بھی یہ واضح کیا ہے کہ (ڈائیلاگ) سیاسی لبادہ اوڑھے ایسے افراد کے ساتھ نہیں ہو سکتا جو ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ مذاکرات سیاسی عمل میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو جمہوریت کی ترقی اور پختگی میں مدد دیتا ہے، ماضی میں جب سیاسی رہنما کسی معاملے پر اکھٹے بیٹھے اور اتفاق کیا تو بہت سی سیاسی اور آئینی پیش رفتیں سامنے آئیں۔تاہم، یہاں ایک بڑا فرق ہے، انتشار پسند اور آتش زدگی کرنے والے جو سیاست دانوں کا لباس پہنتے ہیں اور ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں وہ ڈائیلاگ کے اہل نہیں ہیں۔ ان سے ڈائیلاگ کرنے کے بجائے ان کا اْن کی عسکری کارروائیوں کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی یہی رواج ہے۔