پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مئی کے واقعات،پولیس کا سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے گرد گھیرا تنگ

لاہور(پی پی آ ئی) 9مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمہ میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بڑے بھائی میاں اکرم اقبال کو حراست میں لے لیا گیا ہے، میاں اکرم اقبال کو سمن آباد سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ نے حراست میں لیا ہے۔میاں اکرم اقبال کو گھر میں کیمرے لگوانے کے دوران حراست میں لیا گیا جبکہ میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، میاں اسلم اقبال کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔