پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حساس تنصیبات پر حملے، مزید 30 ملزمان کو شناخت کرلیا گیا

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عمران خان کی 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری پر راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 ملزمان کی شناخت کرلی گئی۔راولپنڈی میں بھی حساس تنصیبات پر حملوں کے الزام میں پولیس نے 72 ملزمان کو حراست میں لیا، جنہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا، جہاں 30 ملزمان کو شناخت کرلیا گیا، گواہاں نے شناخت پریڈ کے دوران ملزمان کی نشاندہی کی۔پولیس نے 20 سے زائد ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے پہلے مرحلے میں 42 گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی تھی۔حساس تنصیبات پر حملہ کرنیوالے ملزمان کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ بھی نامزد ہیں۔