دوسرے ٹی 20میں ڈیل اسٹین کی شوخیاں ،عمر اکمل سے بیٹ کھینچ لیا

کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ڈیل اسٹین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اسٹین نے محمد حفیظ کو آوٹ کر کے ایک بار پھر مذاق اڑایا، جب کہ عمر اکمل کا بلا تھام کر چلتے بنے۔پاکستان کی اچھی بیٹنگ کے باوجود جنوبی افریقہ کی گن کے فائر جاری رہے، اور شوخیاں بھی عروج پر رہیں۔ لگاتار دوسری بار حفیظ کو پویلین بھیجا تو ڈیل اسٹین پھر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔عمر اکمل پر بالنگ کا جادو نہ چل سکا تو انوکھا مذاق سوجھا، انہوں نے عمر اکمل کا بیٹ ہی لے کر بالنگ کے لئے چلنے لگے، پھر واپس آکر بیٹ واپس کیا۔ بعد میں ڈیل اسٹین نے ہی عمر اکمل کو بھی آوٹ کیا۔

Next Post

آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم

Sat Nov 23 , 2013
کیپ ٹاﺅن: قومی ٹیم کے آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم ہو گئے، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور اہم ترین ٹی ٹوئنٹی میچ میںصرف تیرہ رنز بنا سکے۔پاکستان کی طرف سے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے شاہد آفریدی آئے۔ سترہویں اوور میں ان کی آمد نے سنسنی پھیلادی ۔ سنسنی خیز […]