پاکستان نے نئی ٹی 20رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری ٹی 20 میں شکست دے کے رینکنگ میں دوبارہ چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ کیپ ٹاﺅن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں حفیظ الیون نے فتح اپنے نام کرکے نہ صرف سیریز ایک ایک سے برابر کر دی بلکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی بہتری حاصل کر لی ہے۔ قومی شاہینوں کی کامیابی سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انہیں دوبارہ چوتھی پوزیشن مل گئی ہے جبکہ جنوبی افریقن ٹیم ایک درجہ تیزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے،سری لنکا کی ٹیم بدستورنمبرون پوزیشن پرموجود ہے جبکہ بھارتی ٹیم دوبارہ دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گی ہے۔

Next Post

دوسرے ٹی 20میں ڈیل اسٹین کی شوخیاں ،عمر اکمل سے بیٹ کھینچ لیا

Sat Nov 23 , 2013
کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ڈیل اسٹین دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اسٹین نے محمد حفیظ کو آوٹ کر کے ایک بار پھر مذاق اڑایا، جب کہ عمر اکمل کا بلا تھام کر چلتے بنے۔پاکستان کی اچھی بیٹنگ کے باوجود جنوبی افریقہ کی گن […]