پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متنازع ٹویٹ کا معاملہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ایف آئی اے عدالت کے سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے متنازع ٹویٹ کے کیس میں تحریک انصاف رہنما اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایف آئی اے پراسکیوٹر نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے اعظم سواتی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے عدالت طلب کر رکھا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔