شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جانا ہوگا:مفتاح اسماعیل

کراچی(پی پی آ ئی)سابق وزیر خزانہ اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل نے خبردار کیا ہے کہ بہت زیادہ امکانات ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کرجائیں گے،پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جانا ہوگا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جون میں آئی ایم ایف پروگرام کے 4 سال مکمل ہوجائیں گے، پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جانا ہوگا، آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لے گا لیکن دوسرے سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر تک پاکستان کا آئی ایم ایف کے بغیر گزارنا تقریباً ناممکن ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان نواں ریوینیو بہتر انداز میں مکمل کرلیتا ہے تو نئے پروگرام میں آسانی ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان مشکلات سے نکلے گا۔ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کو کہتا ہوں کہ آپ ہم پر احسان نہیں کر رہے، ہم ممبر ہیں۔