ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فسطائی حربوں سے عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں: عمران خان

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فسطائی حربوں سے پاکستان کے عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ جبری علیحدگیوں ’کے لیے ’کس بے شرمی سے ہر حربہ آزمایا جا رہا ہے، یہ مناظر خود اس کی وضاحت کرتے ہیں، اس سب سے تحریک انصاف کے لیے ہمدردیاں بڑھ رہی ہیں اور اس کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان فسطائی حربوں سے پاکستان کے عوام اور اداروں کے مابین خلیج بھی بڑھ رہی ہے۔
عمران خان نے ان ٹویٹس میں دو ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ گجرات کے عزیز بھٹی ہسپتال میں موجود ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میری طبیعت ٹھیک نہیں مگر مجھے زبردستی اور دباؤ میں آ کر ڈسچارج کیا جا رہا ہے۔