کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے: شرجیل میمن

کراچی(پی پی آ ئی) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، پارلیمنٹ سب سے مقدس ادارہ ہے جس کی توہین کی جا رہی ہے اور اس کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ثاقب نثار کے بیٹے یا کسی اور کی گفتگو ذاتی نہیں، گفتگو میں سیاسی جماعت کا ٹکٹ بیچنے کی بات ہو رہی ہے، ٹکٹ بیچنے سے متعلق گفتگو کی تحقیقات ہونی چاہیے، ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو بلا کر پوچھیں کیوں پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کی گفتگو پر عدالت میں کہا گیا کہ پرائیوٹ گفتگو ہے، ثاقب نثار کے فیصلوں سے ملک کو نقصان پہنچا ہے، وہ جب چیف جسٹس تھے تو انہوں نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا تھا، عمران خان نے غیر قانونی کام کیا تو کارروائی ہونی چاہیے جو نہیں ہو رہی، غلط لوگوں کو اسٹے آرڈر دیا وہی لوگ آئین اور قانون کو توڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے کہا کہ انہوں نے غیر قانونی کام کیا، آپ نے عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کو کیا سزا دی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی، عمران خان غیرملکی میڈیا سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور آج بھی جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں، عمران خان کا پاکستان میں الگ اور باہر الگ بیانیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، انہوں نے پی ٹی آئی ورکرز کے ذہنوں میں زہر ڈالا اور آج ان کو پہچاننے سے انکاری ہیں، عمران خان نے ورکرزکو استعمال کرکے ٹشو پیپر کی طرح پھینکا، اتنے سنگین جرائم کے بعد ایک دن بھی یہ جیل نہیں گیا۔