کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دیدی

کرا چی(پی پی آ ئی) سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دیدی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دیدی۔ اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کی جانب سے ڈالر کی قدر میں خودساختہ اضافہ پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، تحقیقات کا عمل تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے جس میں کوئی غیر قانونی عمل نہیں دیکھا گیا، روپے کی بے قدری کے معاملے پر بینکوں کا کردار غیر ذمہ دارانہ تھا، حکومت کی اجازت سے بینکوں پر مالی جرمانہ یا انفورسمنٹ اقدامات کئے جائیں گے۔ دوسری جانب حکومت نے بھی سٹیٹ بینک کو اجازت دیدی ہے کہ روپے کی قدری کے معاملے پر بینکوں کو جرمانے عائد کیے جائیں۔