پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 فوجی جوان شہید

کو ئٹہ /را ولپنڈی(پی پی آ ئی) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پیچھے دھکیل دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید اہلکاروں میں 34 سالہ سپاہی حسنین اشتیاق کا تعلق ڈی جی خان اور 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ جھل مگسی کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سنگوان چوکی پر فوجی دستے پہلے سے چوکس تھے،فورسز نے فوری جواب دیا اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں فوری طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، دہشتگردوں کو سرحد پار فرار ہونے سے روکنے کیلئے ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا کر لیاہے۔