شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈنگ کیس پایہ تکمیل تک پہنچتا تو 9 مئی کا واقعہ پیش نہ آتا:جاوید لطیف

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر ممنوعہ فنڈنگ کیس پایہ تکمیل تک پہنچ جاتا تو شاید 9 مئی کا واقعہ پیش نہ آتا۔ لیگی رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کن کے کہنے پر ہوئے سب ثبوت موجود ہیں، گزشتہ کئی ہفتوں سے اندرونی اور عالمی سازش کی بات چل رہی ہے، یہ اندرونی سازش بھی تھی اور عالمی بھی، مختلف ممالک سے ملزم کو بچانے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 1993کے بعد 6 الیکشن لڑے ہیں، 6 الیکشنز میں سے 3 میں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی، کیا نواز شریف اس وقت کسی جماعت کے قائد نہیں تھے؟۔جاوید لطیف نے کہا کہ آج سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کو بھی وقت کے قاضی تحفظ دیتے ہیں، آج 9 اور 10 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ تک رسائی نہیں ہے، نوازشریف نے ملک کو سی پیک کا تحفہ دیا، مگر نواز شریف کو تاحیات نا اہل کردیا گیا۔