پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرپشن مقدمات میں عدم پیشی پر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

گوجرانوالہ(پی پی آئی)اینٹی کرپشن کورٹ نے عدم پیشی پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ میں تحریک انصاف کے صدرچوہدری پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن عدالت میں مقدمات کی الگ الگ سماعت ہوئی، پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے عدم حاضری پر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلا نے میڈیکل بنیاد پر آج حاضری کی درخواست کی تھی،پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس کے الزامات ہیں،پرویز الٰہی نے دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔