کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سماجی کارکن جبران ناصر کوحراست میں لے لیا گیا:اہلیہ

کرا چی(پی پی آ ئی) اداکارہ منشا پاشا نے دعوی کیا ہے کہ ان کے شوہر اور سماجی کارکن جبران ناصر کو حراست میں لے لیا گیا۔جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات جاری ایک ویڈیو پیغام بتایا کہ میرے شوہر جبران ناصر کو پندرہ کے قریب مسلح لوگ اٹھا کر لے گئے ہیں۔ویڈیو میں منشا پاشا کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ عشائیے سے واپس آرہی تھی کہ کچھ لوگ سفید رنگ کی گاڑی میں آئے اور جبران کو ساتھ لے گئے۔واضح رہے کہ جبران ناصر کراچی میں سماجی کاموں اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں جنہوں نے 2013 اور2018 کے عام انتخابات میں بھی آزاد امید وار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سماجی کارکن اور وکیل جبران کو نامعلوم افراد کی جانب سے حراست میں لیئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور اغوا کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔