کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نون لیگ اور پی پی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے: شیخ رشید کا دعویٰ

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نون لیگ اور پی پی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے،فائدہ پیپلز پا رٹی اْٹھائے گی۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بازو مروڑ کر پریس کانفرنس کروانے والے آن والے الیکشن کوسلیکشن میں بدل دیں گے، پاکستان میں آنے والے الیکشن کودنیامیں کوئی تسلیم اورکوئی مالیاتی مددنہیں کریگا،بہترہیکہ آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگادیں جب تک چورحکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اورمفروربھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادپریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لیے سب جیل قراردیدیاجائے تاکہ صحافیوں کیلئے آسانی ہو پی ڈی ایم کورسوائی اوربدنامی کااندازہ نہیں نون لیگ، پی پی پی عنقریب آمنے سامنے ہوں گے،فائدہ پیپلز پا رٹی اْٹھائے گی پریکٹس اینڈپروسیجر بل جیسے دھوم دھام سے بنایاگیاتھاویسے ہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایاگیاہے۔ایک اور ٹو ئٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ خوردنی ایشیا50فیصد مہنگی حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دورے پر ہے،مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہے،دھوکہ دہی پے مبنی بجٹ پیش کیاجائیگا،کفن دفن کومفت قراردیاجائے7کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ہے،گرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گااللہ اورعدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سینکال سکتی ہے۔