کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ظل شاہ قتل کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت میں چھ جون تک توسیع

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں چھ جون تک توسیع کر دی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف ظل شاہ قتل کیس میں ضمانت کی معیاد مکمل ہونے پر لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے۔دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار عدالت کے باہر گاڑی میں موجود ہیں جس پر جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیے کہ انھیں کمرہ عدالت کے اندر ہونا چاہیے تھا۔ جس کے بعد عمران خان کمرہ عدالت پہنچے۔دوران سماعت جسٹس انوار الحق پنوں نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا آپ نے درخواست گزار کو شامل تفتیش کرنے لیے نوٹس بھیجا؟ جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار شامل تفتیش نہیں ہوئے اس لیے تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔اس موقع پر جسٹس انوار الحق پنوں نے تفتیشی افسر کو درخواست گزار کا بیان لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان سے جو سوالات پوچھنا چاہتے ہیں پوچھیں۔ جس پر سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ بیان دیتے وقت وکیل ساتھ نہ ہوں۔جسٹس انوار الحق نے عمران خان کو ہدایت کی کہ آپ سے جو سوالات پوچھیں جائیں آپ جواب دیں گے۔ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بالکل تیار ہوں۔تفتیش افسر نے ظل شاہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کا بیان ریکارڈ کر لیا۔