کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلیں گے: رانا ثنااللہ

اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کئے تو شہدا کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، مذاکرات کئے تو شہدا کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90 روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا مو?قف رہا ہے وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیوں کہ یہ آئینی ضرورت ہے۔