کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افواجِ پاکستان کا حامی رہا ہوں: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہہ رہا ہوں کہ میں بالکل بے گناہ ہوں۔عدالت میں پیشی کے موقع پرچوہدری پر ویزالٰہی نے کہا ہے کہ مجھے اپنی عدلیہ پر بھروسہ ہے اور افواجِ پاکستان کا حامی رہا ہوں لیکن یہ ان کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ اپنے اردگرد کو بیٹھے ہوئے لوگوں کو دیکھیں کہ ملک اور قوم کو کدھر لے کر جا رہے ہیں۔ میرا تمام پی ٹی آئی کے لوگوں کو پیغام ہے کہ آپ حق سچ پر ہیں، پاکستان کے لیے کھڑے ہیں تو آپ ثابت قدم رہیں، آپ نے بالکل پیچھے نہیں ہٹنا، تگڑے ہو جائیں باقی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔یاد رہے گذشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔