کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کا بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوارکی تنصیب پر اظہار تشویش

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان نے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوار کی تنصیب پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی حکمرانوں کی جانب سے اکھنڈ بھارت کا نظریہ پیش کرنے پر شدید تشویش ہے، بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نام نہاد قدیم ہندوستان کو دکھایا گیا، بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں بنی دیوار پر وہ علاقے بھی شامل ہیں جو اب پاکستان اور دیگر ممالک کے حصے ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی کے کچھ رہنماؤں کے بیانات پر حیران ہیں، اکھنڈ بھارت کا بے جا دعویٰ ایک نظرثانی اور توسیع پسندانہ ذہنیت کا مظہر ہے، ہندوستان نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ اپنی مذہبی اقلیتوں کی شناخت اور ثقافت کو بھی مسخر کرنا چاہتا ہے، بھارتی سیاسی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ اپنے تفرقہ انگیز اور متعصبانہ سیاسی ایجنڈے کے لیے دوسرے ممالک کے خلاف بیان نہ دیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تنازعات کو حل کرنا چاہیے، پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا کی تعمیر کے لئے بھارت پڑوسیوں کیلئے اپنا نفرت انگیز اور متعصبانہ رویہ ترک کرے۔