سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں زبردست کمی، پاکستانی ریلیف سے محروم

کراچی (پی پی آئی)پام آئل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید 100 ڈالرز تک گر گئی ہیں جو گزشتہ روز 705 ڈالر فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر پام آئل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمتیں مزید 100 ڈالر تک گر گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سال اگست میں پام آئل جس کی قیمتیں 1600 ڈالر فی ٹن پر تھیں گزشتہ روز وہ 705 ڈالر فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا تھا۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل گرتی قیمتوں کا پاکستانی صارفین کا تاحال کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا ہے اور پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کے بڑے برانڈز نے اب تک قیمتوں میں کمی نہیں کی ہے۔کچھ برانڈز نے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے قیمتوں میں صرف 60 سے 80 روپے فی کلو قیمت کم کی ہے جب کہ بڑے برانڈز کے کھانے پکانے کے تیل تاحال 550 سے 570 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔