متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئل کمپنیاں پاکستانی پورٹس پر خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خرید سکیں گی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا جس کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ریفائنریاں عالمی مارکیٹ کی بجائے پاکستانی پورٹس پر خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات خرید سکیں گی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق عالمی بینکوں کے رویے اور زرمبادلہ کی کمی کے پیش نظرنئی پالیسی تیار کرلی گئی جس کے تحت اب زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی جبکہ ملکی کرنسی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات خریدی جاسکیں گی۔حکام کے مطابق غیرملکی آئل سپلائرکمپنیاں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات پاکستانی پورٹس پر بانڈڈ سٹوریج میں رکھیں گی اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کسٹم بانڈڈ وئیر ہاوس پالیسی کی سمری ای سی سی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔حکام نے بتایا کہ نئی پالیسی سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پربینک چارجز اور دیگر اخراجات ختم ہوجائیں گے اور ریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے دام پر تیل مل سکے گا۔حکام نے مزید بتایا کہ غیر ملکی آئل سپلائرز شیڈولڈ بینکوں میں صرف ایل سی کھلنے پر پٹرولیم مصنوعات ریلیز کردیں گے، عالمی مارکیٹ سے پٹرولیم مصنوعات خریدنے کیلئے ایل سی کی غیرملکی بینکس کی کنفرمیشن کے بعد پراڈکٹ ریلیز ہوتی تھی، بانڈڈ سٹوریج کی سہولت سے پاکستان کی اسٹریٹیجک آئل سٹوریج ممکن ہوجائے گی۔پاکستان میں اس وقت دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اسٹریٹجک آئل سٹوریج موجود نہیں۔