شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملائیشیا میں پی آئی اے کا روکا گیا طیارہ مسئلہ حل ہونے کے بعدوطن واپس

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ایک طیارہ جسے منگل کو کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قانونی تنازع کے سبب روک لیا گیا تھا، مسئلہ حل ہونے کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا۔ عدالت نے بوئنگ 777 کو روکنے کے سابقہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور قومی کیریئر کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے طیارے کو ریلیز کرنے کے احکامات دیے۔طیارے کا رجسٹریشن نمبر اے پی-بی ایم ایچ ہے، کوالالمپور سے اسلام آباد کے لیے فیری فلائٹ کے طور پر چلایا گیا جس میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔پی پی آئی کے مطابق طیارہ لیز پر دینے والی کمپنی نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ پی آئی اے پر 45 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے اس دعوے کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ طیارے کی ملکیت اس کے پاس ہے جبکہ مذکورہ کمپنی کی زیرملکیت طیارے میں نصب انجنوں میں سے صرف ایک انجن ہے۔پاکستان ایئر لائنز کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے تصدیق کی کہ کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ روکے گئے طیارے کو مقامی عدالت کے 26 مئی کے فیصلے کو معطل کرنے کے بعد جمعہ کو ریلیز کر دیا گیا۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ جب طیارے کو روکا گیا تھا تو مذکورہ طیارے کے مسافروں کو متبادل طیارے میں منتقل کیا گیا جبکہ مذکورہ طیارے نے بغیر مسافر کے کوالالمپور سے اڑان بھری۔