شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم شادیانے نہیں بجا رہے، سیاسی مخالفین کو مکافات عمل کا سامناہے: حمزہ شہباز

لاہور (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہم کوئی شادیانے نہیں بجا رہے، سیاسی مخالفین مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ گزشتہ 4 سال جھوٹ اور انتشار کا دور رہا جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ ہماری جماعت کے سب لوگوں کو گرفتار کیا گیا، میثاق معیشت کی بات کی تو چور، ڈاکو کے نعرے لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ اب مخالفین کے حساب دینے کی باری آئی تو جھوٹ کا چورن بیچ رہے ہیں۔ ان کے دور میں ن لیگ نے اندھے انتقام کا سامنا کیا، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا۔جو ہمارا دشمن ہمسایہ نہیں کر سکا وہ انہوں نے کر دکھایا،ان تمام لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے۔