شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صوبوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا تماشا ملک دیکھ چکا ہے، اب مرکز میں انتخابات ملتوی کرنا کوئی حل نہیں ہے۔ اگر مذاکرات کے بغیر الیکشن میں گئے تو نتائج نہیں ملیں گے، قومی الیکشن ملتوی کیے تو خطرناک نتائج آئیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے موجودہ ملکی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں، کسی جماعت میں صلاحیت نہیں کہ وہ مسائل کا حل نکال سکے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر قومی انتخابات میں تاخیر کی گئی تو اس کے ملک پر بہت منفی اثرات آئیں گے، بات چیت کے علاوہ سیاست میں کوئی اور راستہ نہیں ہوتا لیکن یہ مذاکرات نہیں ہیں، مل بیٹھنے کا صرف ایک مقصد ہے کہ ملک آگے کیسے چلے گا؟ اس مقصد کیلئے اگر سیاسی لیڈر آج اکٹھے نہ بیٹھے تو کل تاریخ ان کے حق میں زیادہ بات نہیں کرسکے گی۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ کیا فیصلے کرے گا اس کے پاس اختیارات نہیں ہوتا۔ اگر این آر او کی بات کرتے ہیں یا الیکشن آگے پیچھے کردیں پر بات کرتے ہیں تو اس کا کوئی مقصد نہیں ہے۔