شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدلیہ میں جانب دار ی پر تشویش نے جنم لیا:مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جانب دار ی پر تشویش نے جنم لیا۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں عوام اپنی رائے دیتے ہیں، عدلیہ نے جانبداری کا مظاہرہ کیا،9مئی کوریاستی اداروں پر حملہ کیاگیا۔ی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملے ہوں گے تو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی،آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر اپیل کی جاسکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسے ہم نے بھی کیے لیکن کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،ہم نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا وہاں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔نئی صورتحال ہے جسے ماضی کی کسی صورتحال پر قیاس نہیں کیا جا سکتا، ہم نے ماضی میں بھی اتفاق رائے سے فیصلے کیے ہیں،ملکی حالات پر مشاورت کی جاسکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابی اتحاد میں ہم علاقوں کے حوالے سے ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔جلسوں میں کہا کہ نئی حکومت معاشی مسائل کو اٹھا نہیں سکے گی،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے پریشانی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے مذاکرات پہلے بھی نہیں کیے اب بھی نہیں کریں گے۔سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، جو ملک کے لیے بہتر ہوگا وہی فیصلے ہوں گے۔