شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی بجٹ میں کھانے پینے کی اشیا،چاکلیٹ، درآمدی ٹافیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس تجویز

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی بجٹ میں جو جمعہ 9جون کو پیش ہوگا امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز، مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے، امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈیز بھی مہنگی ہوں گی۔درآمدی لگڑری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، بالوں کیلئے امپورٹڈ کلرز، ڈائپرز اور پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کے درآمدی میک اپ، بیگز، جوتے اور جیولری پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد عائد ہوگا، مردوں کے درآمدی کپڑے اور جوتے سمیت درآمدی اشیاء پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔کھانے پینے کی اشیاء چاکلیٹ اور درآمدی ٹافیوں پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا امکان ہے