جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت کر لی گئی

لاہور(پی پی آ ئی) 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔ شر پسند کی شناخت علی شان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، علی شان نے 9 مئی کو دیگر شرپسندوں کے ساتھ مل کر جناح ہاؤس میں قائداعظم سے منسوب یادگاری نوادرات کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ملزم علی شان نے بے دردی کے ساتھ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، پولیس کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور سرغنہ علی رضا بے نقاب ہوا تھا جس کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

Next Post

ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کی کمی ریکارڈ

Tue Jun 6 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی)یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں جرمنی، […]