پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کی کمی ریکارڈ

کراچی(پی پی آ ئی)یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین، اٹلی اور یورپی یونین کے دیگرممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.590 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.7 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.805 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، اپریل میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 257.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 297 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 297.2 ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔