متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی جماعتوں پر مشکل حالات آتے رہتے ہیں:چیف الیکشن کمشنر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں پر مشکل حالات آتے رہتے ہیں، اس پر بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی سے متعلق شوکاز نوٹس پرسماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل انور منصور کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاسی جماعت پر زمین بہت زیادہ تنگ کردی گئی ہے، اس وقت معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، نامعلوم افراد ہمارے دفتر سے سارا ریکارڈ اٹھا کرلے گئے، اس وقت پی ٹی آئی دفاتر بند اورعہدیدار روپوش ہیں۔وکیل انورمنصور نے کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے مزید ایک ماہ کا وقت دینے کی استدعا کردی کہا ریکارڈ کے حصول کیلئے مختلف ذرائع سے کوشش کررہا ہوں۔ ریکارڈ کی عدم موجودگی پراب کیا دلائل دوں؟۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کی ضبطی سے متعلق ہے، الیکشن کمیشن مرکزی کیس کا فیصلہ سناچکاہے، الیکشن کمیشن نے حقائق کی بنیاد پر مرکزی کیس پرفیصلہ سنایا۔ مرکزی کیس کافیصلہ چیلنج کرنا ہے تو متعلقہ فورم پر جائیں۔ الیکشن کمیشن نے انور منصور کی مزید وقت دینے کی درخواست منظور کرلی، الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید 4ہفتو ں کا وقت دے کر کیس کی مزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔