پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فرام کرنے کا حکم

لاہور(پی پی آ ئی) لاہورہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی کو جیل میں سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وحید خان نے راسخ الٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعلی پنجاب کو جیل میں سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں،پرویز الٰہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورسینئر سیاستدان ہیں،پولیس نے انہیں جھوٹے کیس میں گرفتارکیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پرویزالٰہی کو پرہیزی کھانا، ادویات ودیگر فراہم نہیں کرنے دی جارہی،عدالت جیل میں پرویزالٰہی کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلیٰ کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔