شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انقلابی ہیں تو چھپ کر کیوں بیٹھے ہیں، گرفتاریاں کیوں نہیں دیتے:احسن اقبال

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور ن لیگ میں الیکشن آگے بڑھانے کی کوئی صورت زیرغور نہیں، حکومت اور اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے ساتھ حکومت بھی اپنی مدت ختم کرے گی اور ا لیکشن کے ذریعہ نئی حکومت قائم ہوجائے گی، پی پی آئی کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی بے یقینی پاکستان کی معیشت کیلئے بہت مہلک ہے، پچھلے پانچ برسوں میں ملک کی تنزلی ہوئی ہے، ملکی حالات ایسے ہیں کہ اخراجات پورا کرنے کیلئے مزید قرض لینا پڑے گا، امیدواروں کے لحاظ سے ن لیگ خودکفیل ہے، زیادہ تر نشستوں پر ن لیگ کے پاس اپنے دیرینہ امیدوار موجود ہیں، بہت محدود حلقے ایسے ہیں جہاں ہمارے پاس کم شہرت یافتہ امیدوار ہیں، جہاں ہمارے پاس مناسب امیدوار نہیں وہاں کچھ اچھی شہرت کے امیدواروں کو قبول کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے ساتھ انتقامی کارروائیاں کیں ہمیں جیلوں میں رکھا، ہم نے ایک سال میں پی ٹی آئی کے کسی شخص کو گرفتار کیا نہ جھوٹا پرچہ کرایا گیا حتیٰ کہ عمران خان کو بھی کسی قسم کی انتقامی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، یہ لوگ اتنے بڑے انقلابی ہیں تو چھپ کر کیوں بیٹھے ہیں، یہ لوگ کیوں فرار ہیں اپنی گرفتاریاں کیوں نہیں دیتے