متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم کا کے پی کے ضم شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی، وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری، ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور محمد جمال الدین شامل تھے۔ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو بجٹ کے حوالے سے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر تجاویز دیں۔وزیر اعظم نے ان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان پر مشاورت کرکے انہیں بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔