شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ کا علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم

پشاور/ملتان (پی پی آ ئی)پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے علی محمد خان کو ایک لاکھ دو نفری ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے علی محمد خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔دوران سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ جو پریس کانفرنس نہیں کرتا اس کو پھر گرفتار کرلیا جاتا ہے، جو پریس کانفرنس کرتا ہے ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے، ایک پریس کانفرنس پر کس طرح اتنے سنجیدہ الزامات ختم ہوجاتے ہیں۔دوسری جا نب ملتان کی مقامی عدالت نے توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عامر ڈوگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 9 مئی توڑپھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو ملتان کچہری میں پیش کر دیاگیا،عدالت نے عامرڈوگر کا14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔