شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تک فیصلے ہوجائیں گے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا: شیخ رشید

راولپنڈی (پی پی آ ئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ 20جون تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا ہے الیکشن میں کرواؤں گا، فضل الرحمان نے کہا الیکشن میں کرواؤں گا، نوازشریف کہتے ہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی تو الیکشن ہوگا، 20جون کو فیصلے ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جتنی مرضی منصوبہ بندی کرلی جائے ہوگا وہی جو اللہ کو منظور ہوگا، ا?ئین،قانون اور عوام کا کہیں ذکر نہیں، 9مئی کے واقعہ کی ساری قوم مذمت کرتی ہے اور عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن چہرے بدلنے اور جیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جاسکتی۔ منصوبہ سازوں نے زمینی حقائق سے آنکھیں بند کررکھی ہیں، قوم اللہ اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اور حکومت شادیانے بجارہی ہے۔سابق وزیرداخلہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو معیشت آصف زرداری جیل میں پڑھ کر آئے وہ 2013،2008اورموجودہ 14ماہ کی تھی، آئی ایم ایف سے چھٹی،دوست ممالک کی مالیاتی کٹی،ن لیگ فارغ،غریب تباہ و برباد، آٹا،ڈالرمہنگا اور نایاب یہ ہیں حکومت کے حالات۔ 100 افراد 24 کروڑ لوگوں کی خواہشوں اور خوشیوں کا خون کر رہے ہیں، گھر میں 4بلین ڈالرہیں اورآصف زردای100بلین ڈالر زرمبادلہ کی بات کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ الیکڑانک میڈیااور لوگوں کے شعور پر زنجیریں پہنا دی گئی ہیں، سارے پڑوسی سمجھا رہے ہیں لیکن عوام کے ردعمل سے خوف زدہ حکومت کچھ سننے کیلئے تیار نہیں۔