شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا: عمران خان

اسلام آ باد/کوئٹہ(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر عمران خان نے لطیف کھوسہ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہو ئے لکھا ہے کہ پنجاب کے سابق گورنر لطیف کھوسہ مجھ پر لگائے جانے والے قتل کے الزام کے جھوٹے ہونے کی تصدیق اور (اس بیجا الزام تراشی کی) مذمت کرتے ہوئے انھوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ عبدالرزّاق شر کو ذاتی دشمنی اور مخاصمت کی بنا پر قتل کیا گیا۔انھوں نے لطیف کھوسہ کے اس بیان کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج کرلیا گیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو کوئٹہ میں قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ شہید جمیل کاکڑ تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیاگیا ہے۔