شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن منایا گیا

کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات کے روز سمندروں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے کانفرنسز، سیمینارز اور تقاریب منعقد کئے گئے اورسمندری آلودگی کے بارے میں عالمی سطح پر شعور پیدا کر نے کے حوالے مختلف تقاریب منعقد گئے گئے۔ 2008 میں اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر اس دن کو عالمی یوم سمندر کے طور پر نامزد کیا، اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں سمندر کی اہمیت، آبی جانوروں کا تحفظ اور سمندری آلودگی کو کم کرنا ہے۔یونائیٹڈ نیشن انوائرمینٹل پروگرام کے مطابق سالانہ تقریباً 8 میٹرک ٹن پلاسٹک سمندروں میں داخل ہو کر اسے آلودہ کررہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے تین حصوں پر مشتمل پانی کا یہ ذخیرہ تباہی کی سمت بڑھ رہا ہے، اس کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔اس وقت سمندروں کو کیمیکلز کے اخراج، زہریلے مادوں اور دوسرے مضر اجزا سے خطرات کا سامنا ہے، شہریوں کے مطابق سمندروں کی صفائی کا خیال کرنا چاہیے، سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔