میامی: سابق عالمی چیمپئن روجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔میامی میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں سابق عالمی نمبر ایک روجر فیڈرر اور کروشیا کے کارلووک مدمقابل ہوئے۔ دو بار کے چیمپئن سوئس سٹار نے 74 منٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد کروشین حریف کو شکست دی۔ روجر فیڈرر کی فتح کاا سکور6-4 اور7-6 رہا۔سنگلز کے ایک اور مقابلے میں ورلڈ نمبر2 نوواک جوکووچ نے فرانس کے جرمی چارڈی کو آوٹ کلاس کردیا۔سربین سٹار جوکووچ نے فرانسیسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں6-4 اور6-3 سے زیر کیا۔اس سے پہلے آسٹریلیا کے ہیوٹ نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے ہالینڈ کے رابن کو مات دی جس کے بعد آسٹریلین کھلاڑی ہیوٹ نے اے ٹی پی کیرئیر میں فتوحات کی تعداد بھی 600 کر لی ہے۔دیگر میچز میں امریکا کے ڈونلڈ ینگ نے ارجنٹائن کے کارلوس بیرلوک کو جبکہ سپین کے روبرٹو نے امریکا کے سٹیو جانسن کو زیر کر کے اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔
Next Post
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست
Mon Mar 24 , 2014
چٹاگانگ: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین سنسنی خیز میچ آخری اوور میں افریقہ کی 2 رنز سے فتح کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ ڈیل اسٹین کی بہترین گیند بازی نے کیوی بلے بازوں کو باندھے رکھا لیکن مونی مورکل کو تین اوورز میں 50 رنز کی تاریخی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر […]
