شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث کرداروں کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جا رہا ہے، ملزمان کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی، خدیجہ شاہ کیس میں امریکی سفارت خانے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے، پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق دستیاب ہیں، حکومت پاکستان تمام مقامی قوانین اور بین الاقوامی کمٹمنٹس پوری کررہا ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عافیہ صدیقی پرانا کیس ہے،حکومت پاکستان ہر ممکن مدد کر رہی ہے، عافیہ صدیقی کیس میں پاکستانی مشن امریکہ میں بھی قانونی اور اخلاقی مدد کررہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔