بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے دریائے سندھ کا رخ اسی سال نومبر میں موڑ دیا جائے گا

گلگت(پی پی آئی)چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے کہا کہ زیرتعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے دریائے سندھ کا رخ اسی سال نومبر میں موڑ دیا جائے گا۔ رخ موڑے جانے کے بعد دریائے سندھ مذکورہ مقصدکے لئے تعمیر کی گئی تقریباایک کلو میٹر طویل ڈائی ورشن ٹنل اور 0.8کلو میٹر طویل ڈائی ورشن کینال سے گزرنے کے بعد مین ڈیم سائٹ سے زیریں جانب دوبارہ اپنے قدرتی راستہ سے جاملے گا۔ دریا کا رخ موڑنا دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیامربھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کے دورے کے دوران کیا۔چیئرمین واپڈا کو بتایا گیاکہ منصوبے کی 13 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔۔چلاس شہر سے 40 کلو میٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر زیرتعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کے دورے میں چیئرمین واپڈا نے منصوبے کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔