لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن سے متعلق وضاحتی بیا ن جاری کردی ا۔ ای سی بی حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میںشکست کے بعد انگلش ٹیم کو تشکیل نو کی ضرورت ہے اور ہم اس سلسلے میں اپنے کپتان الیسٹرکک کی بھر پور حوصلہ افزائی جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل ہوسکے جبکہ کیون پیٹرسن کو الیسٹر کک کے ساتھ اعتماد کے حوالے سے مسئلہ درپیش تھا اسی لئے انہیں ٹیم سے علیحدہ کیا گیا ۔