بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حسن ابدال گوردوارہ پنجہ صاحب میں سکھوں کے تہوار جوڑی میلہ کی تقریبات شروع

حسن ابدال (پی پی آئی) حسن ابدال میں سکھ مذہب کے روحانی مرکز گوردوارہ پنجہ صاحب میں سکھوں کے مذہبی تہوار جوڑی میلہ کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق جوڑی میلہ کی تقریبات 8 جون سے 10 جون تک جاری رہیں گی۔ جوڑی میلہ میں پاکستان کے علاوہ انڈیا سے بھی تقریباً 250 سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب میں آج پہنچیں گے۔ انڈیا سے سکھ یاتریوں کو سپیشل بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر سے حسن ادال پہنچایا جائیگا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکھ یاتریوں کے طعام اور قیام کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے لیئے 600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس کے بھی 15 دستے مختلف مقامات پر مامور کیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خود کرینگے۔