بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں ڈی اے پی کھاد پر فی کسان60 ہزار روپے سبسڈی کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)سندھ میں گزشتہ سال بارشوں،سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مشیر زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تھرڈ فیز میں یوریا، ڈی اے پی کھاد پر فی ہاری کو 60 ہزار روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔2 لاکھ 34 ہزار313 ہاریوں کو کھاد کی مد میں سبسڈی دی جائے گی،یوریا، ڈی اے پی کھاد پرسبسڈی رقم فی ہاری کو60 ہزار دی جائے گی۔منظوروسان کا مزید کہنا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت14.059 بلین روپے ہاریوں کودیے جائیں گے، ایک اورساڑھے12ایکڑتک زمین رکھنے والے ہاری کو برابر سبسڈی رقم ملے گی، دوسرے فیزکے کسانوں کوبیج کی مدمیں فی ایکڑ5 ہزارسبسڈی رقم دی جارہی ہے۔