شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جلاؤ گھیراؤ کیس یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 12 جون تک ملتوی

لاہور (پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس کا ریکارڈ اسلام آباد میں ہے، سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آج مقدمہ میں تاریخ دے دے۔فاضل جج نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔