روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں اس سے خراب اقتصادی سروے پہلے کبھی نہیں آیا: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس سے خراب اقتصادی سروے پہلے کبھی نہیں آیا، حکومت تمام معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ زراعت، صنعت، سرمایہ کاری میں شدید کمی، گروتھ منفی، ایکسپورٹ 12 فیصد، ترسیلات 13 فیصد اور زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی کم ہیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول پھر بھی حکومت آئی ایم ایف کو منانے میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو سمجھ نہیں آ رہا کہ خزانے کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، ڈالر کے ساتھ کون سازش کر رہا ہے، ان کے پاس کوئی پلان نہیں سوائے اپنے کیسزختم کرانے اور لوگوں کی زندگی جہنم میں ڈالنے کے۔شیخ رشید نے کہا کہ روٹی، چاول، گندم، تیل، بجلی کا بل مہنگا ہو چکا ہے، پہلے صرف غریب رو رہا تھا اب مڈل کلاس اور اپر کلاس بھی رو رہیہیں، 40 فیصد مہنگائی بڑھی ہے، دنیا میں آٹے اور آئل کی قیمت آدھی اور پاکستان میں دگنی ہوگئی، ن لیگ کے پاس نہ سواری ہے نہ سٹیئرنگ پر ڈرائیور ہے، صرف خواہشیں خواب اور خبریں ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کو باغ کے الیکشن میں ٹریلر سے سمجھ ا?جانی چاہیے، ابھی فلم آنا باقی ہے، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی، ن لیگ اور پی پی پی جلد آمنے سامنے ہوں گے، عوام مشرق کی طرف، سیاست مغرب کی طرف، معیشت شمال اور آئین و قانون جنوب کی طرف ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ 20 جون تک پتہ لگ جائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، اصلی اور حقیقی منصوبہ ساز بھی فیصلہ نہیں کر پائے کہ سیاسی استحکام کیسے آئے گا، سارے معاشی عذاب عوام کیلئے ہیں اور اسے قومی فیصلوں سے لاتعلقی رکھا جا رہا ہے۔