شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن اور اس دہائی کا بڑا دہشتگرد کی افغانستان میں پر اسرار ہلاکت

کابل (پی پی آ ئی) پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث عالمی دہشت گرد ثنااللہ غفاری عرف شہاب المہا جر افغانستان میں پراسرار طور پر مارا گیا۔ذرا ئع کے مطابق پاکستان کے خطرناک ترین دشمن اور اِس دہائی کا سب سے بڑا دہشت گرد ثنا اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان کے شہر کنڑ میں جہنم واصل ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گرد ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر انتہائی مطلوب تھا، دہشت گرد اور اْس کی فیملی بھارت سے ہجرت کرکے افغانستان آئی تھی۔ دہشت گرد کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے تھا،رپورٹ کے مطابق ثنااللہ غفاری متعدد حملوں میں ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان اور افغانستان میں بھی ملوث رہا ہے، دہشت گرد اپریل 2020سے اسلامک اسٹیٹ خراسان پراونس کا سرغنہ تھا۔دسمبر 2021میں ثنا اللہ غفاری کو اقوام متحدہ، امریکا اور یورپین یونین نے عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا اور اس کے سر پر 10 ملین (ایک کروڑ) ڈالر کی انعامی رقم بھی رکھی ہوئی تھی۔داعش خراسان کا دہشت گرد پاکستان اور دنیا بھر میں بے شمار حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور آپریشنز لیڈر رہا، اس سے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا، امام بارگاہ قصہ خوانی بازار پشاور میں بھی خودکش حملہ کرایا جبکہ ننگر ہار افغانستان میں جیل بریک کی، ازبکستان اور تاجکستان میں بھی راکٹ حملے کئے۔