شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پلان بی پر عوامی سطح پر بات نہیں ہوسکتی، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے سبسڈی نہ دینے پر بات چیت ہوئی تھی اور رواں بجٹ میں 1074 ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے جس میں پاور سیکٹر کے لیے 900 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ آمدن پر سپر ٹیکس سوچ سمجھ کر لائے ہیں جبکہ بچت سکیم یکم جولائی سے لاگو ہوگی۔ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا، اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اور کابینہ کی حد تک ملک میں انتخابات کروانے کے لیے رقم بجٹ میں رکھ دی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ ’کوئی ایسا بیان حکومت نے نہیں دیا کہ الیکشن میں تاخیر ہوگی۔ ہم نے مذاکرات کر کے بجٹ میں الیکشن کمیشن کے لیے عام انتخابات کے پیسے رکھ دیے ہیں۔ہمارے اتحادیوں کا بات کرنے کا حق ہے، انھوں نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی، اگر دو پارٹیوں کے رہنماؤں نے ایسا کہا ہے تو ہم نے اس بات کریں گے۔ الیکشن میں تاخیر کی باتیں غیر آئینی نہیں اور آئین میں اس کی گنجائش ہے۔