شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران سے شاہ محمود قریشی کی ایک اور ملاقات،خاموشی اختیار کرنے یا بیرون ملک روانگی کا مشورہ

لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ایک اور ملاقات کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے مابین ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال اور پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کیلئے اقدامات سے متعلق بات چیت ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی گزشتہ ملاقات میں عمران خان سے کہا تھا کہ وہ فی الحال سیاسی طور پر خاموشی اختیار کر لیں یا بیرون ملک چلے جائیں۔ شاہ محمود نے عمران خان کو پیشکش کی تھی کہ ہمیں معاملات طے کر لینے دیں، معافی تلافی ہو جائے تو دوبارہ متحرک ہو کر پارٹی قیادت سنبھال لیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس ملاقات میں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔