شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یو ایس ایڈ نے پاکستانی معیشت کے استحکام میں معاونت کی پیشکش کردی

اسلام آباد (پی پی آئی)یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اسوبل کولمین نے کہا ہے کہ حکومت کو اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل اور قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے ٹھوس میکرو اکنامک پالیسیاں اپنانے کی ضرورت ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے پاکستان کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مستحکم اور خوشحال پاکستان چاہتا ہے اور یو ایس ایڈ اس کی معیشت کو بہتر بنانے میں حکومت کی مدد کرے گا، یو ایس ایڈ کئی سالوں سے پاکستان کی معیشت میں سرمایہ کاری کر رہا ہے لیکن چاہے کتنا ہی ایس فنڈ کیوں نہ ہو وہ بہتری نہیں لا سکتا، یہ کام حکومت کی طرف سے اصلاحاتی ایجنڈا ہی کر سکتا ہے۔اسوبل کولمین نے کہا کہ مہنگائی کی بلند سطح غریبوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے، تشویشناک بات یہ ہے کہ جن کے پاس کچھ نہیں تھاان ہی کے کھانے کی قیمت 100 فیصد بڑھ گئی ہے،لیکن ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے میرا تجزیہ ہے کہ ملک میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے جب میں پاکستان کی معیشت کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت زیادہ مہنگائی اور دیگر رکاوٹیں نظر آتی ہیں لیکن برآمدات میں اضافے کے زبردست مواقع بھی نظر آتے ہیں۔